• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج فاٹا میں خواتین کے خیالات بدلنے میں ناکام، نیکٹا ریسرچ رپورٹ

لاہور(آصف محمود بٹ ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی طرف سے دہشت گردی پر لکھی گئی ریسرچ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق فاٹا کے ضم ہونے والے اضلاع میں ٹی ٹی پی کے مسلسل خوف اور دباؤ کے باوجود خواتین نے بہادری کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے محفوظ طریقے اختیار کئے ہیں۔ ان علاقوں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جسے ٹی ٹی پی اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ان کے خیا لات بدلنے میں ناکام رہی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ٹی ٹی پی نے سابق فاٹا کے نئے انضمام شدہ اضلاع میں اپنے نظریاتی نقوش کو زیادہ سے زیادہ خواتین تک پہنچانے کے لئے 2017ء سے اب تک تین آن لائن میگزین نکالے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید