• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اولمپک ایتھلیٹ محمد عبداللّٰہ کوونٹا اسرائیل مخالف پوسٹ پر معطل

پیرس (اے ایف پی) پیرس اولمپکس میں گزشتہ روزفرانسیسی سپرنٹر محمد عبداللہ کوونٹا کو قومی فیڈریشن نے سوشل میڈیا پراسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے والے تبصرے شائع کرنےکے الزام پر معطل کر دیا۔فرانسیسی وزیر کھیل امیلی اوڈیا کاسٹیرا نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ فرانسیسی ایتھلیٹکس فیڈریشن (ایف ایف اے) کے صدر نے ایتھلیٹ کو معطل کر نے کی تصدیق کی، پبلک پراسیکیوٹر کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے تادیبی کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔انہوں نے محمد عبداللہ کوونٹا کے اسرائیل مخالف پیغامات اور پوسٹس کو ناقابل قبول قرار دیا۔ان پیغامات کو حذف کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید