• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں بھارتی باشندے کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ایک کروڑ ڈالر منتقل 60 لاکھ خرچ کر ڈالے، 3سال سزا

  کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں ایک بھارتی نژاد باشندے کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ایک کروڈ ڈالرمنتقل ہوگئے جس میں سے 10لاکھ ڈالر اس نے اپنے ایک دوست کو تحفتاً دےدیے جبکہ مجموعی طور پر 6 ملین ڈالر خرچ کر ڈالے۔39 سالہ جتیندرسنگھ کو اس بددیانتی پر3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رقم منتقلی میں غلطی یہ ہوئی کہ کرپٹو کرنسی کے ایک پلیٹ فارم سے اسے 100 ڈالرکا ایک ریفنڈ ملنا تھا جس کی جگہ اس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 10 ملین آسٹریلین ڈالر منتقل ہوگئے۔ اس رقم میں سے اس نےایک ملین ڈالر دوست کو تحفہ دیے جبکہ 5 ملین ڈالر سے اس نے بیش قیمت جائیدادیں خریدیں، اس کی خریداری کا یہ چکر 10 ماہ تک چلتا رہا اور اس نے مجموعی طور پر 160 لین دی کیے۔
اہم خبریں سے مزید