کراچی(نیوز ڈیسک)بلومبرگ، نیویارک ٹائمز اور دیگر کی رپورٹوں کے مطابق، امریکی محکمہ انصاف گوگل سے علیحدگی پر غور کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے، امریکہ میں ایک وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا کہ ٹیک کمپنی نے غیر قانونی اجارہ داری قائم کرنے اور دنیا بھر میں ڈیفالٹ سرچ انجن بننے پر اربوں خرچ کر کے عدم اعتماد کے قانون کو توڑا ہے۔