ملک زر مبادلہ ذخائر میں 9 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 اگست تک 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔