بھاری
میں نے ترازو کے ایک پلڑے میں اپنی تمام کتابیں رکھ دیں۔
دوسرا پلڑا پھر بھی بھاری رہا۔
اس میں صرف ایک کاغذ تھا۔
ڈوڈو نے حیرت سے یہ منظر دیکھا۔
پھر میں نے مکان کے کاغذات رکھ دیے۔
دوسرا پلڑا پھر بھی بھاری رہا۔
پھر میں نے بیمہ پالیسی رکھ دی۔
دوسرا پلڑا پھر بھی بھاری رہا۔
آخر میں نے جمع پونجی رکھ دی۔
دوسرا پلڑا پھر بھی بھاری رہا۔
یہ کیا تماشا ہے؟ ڈوڈو چلایا،
اس پلڑے میں کیسا کاغذ ہے جو اتنا وزنی ہے؟
میں نے ٹھنڈا سانس لے کر کہا،
ڈوڈو، یہ بجلی کا بل ہے۔