• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کا ریمانڈ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

فیصل آباد میں سکھ خاتون کو بیٹے سمیت 9 ماہ تک حبس بےجا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار دونوں نامزد ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد نے 9 ماہ قبل ننکانہ کی رہائشی خاتون کے بیٹے کو قید کیا، پھر بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاتون کو بلایا اور اسے بھی قید کرلیا۔

ملزمان نے 9 ماہ تک ماں بیٹے کو اپنی قید میں رکھا، اس دورن ان پر تشدد کیا اور خاتون کو زيادتی کا نشانہ بنایا۔

14 اگست کو موقع ملنے پر من میت نے پولیس کو اطلاع دی جس نے ماں بیٹے کو بازیاب کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

قومی خبریں سے مزید