• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں آندھی، طوفان اور بارش کا الرٹ جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آندھی، طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں بارشوں، طوفان اور آندھی کے بارے میں متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چترال، دیر، کوہستان، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بٹ گرام میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کوہاٹ، بونیر، مہمند، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، اورکزئی، کرم، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارشیں متوقع ہیں۔

الرٹ کے مطابق بارش کے باعث شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ صوبے کے تمام چھوٹے اور بڑے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید