• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کے استعفے سے پی ٹی آئی پنجاب کے 3 گروپ سامنے آگئے

حماد اظہر: فوٹو فائل
حماد اظہر: فوٹو فائل

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے استعفے سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے 3 گروپ سامنے آگئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر، میاں اسلم، حافظ فرحت کچھ مرکزی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنا اپنا گروپ مضبوط کر رہے ہیں، صوابی جلسے سے میاں اسلم اقبال کے خطاب پر حماد اظہر ناراض ہوئے۔

حماد اظہر نے لڑ کر خطاب کا وقت لیا، قیادت سے مشورے کے بغیر پنجاب سے احتجاج کی قیادت کرنے کا نعرہ لگایا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ان کو تبدیل کیا جائے گا، پی ٹی آئی پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں حماد اظہر اور پارٹی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حماد اظہر  کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید