• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف خواتین کےلیے تحریک نا انصاف بن چکی، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

 وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زد و کوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے، ہمارے معاشرے میں خواتین کو پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر چیئرمین کمیٹی محمد ادریس نے رکن قومی اسمبلی کے رویے پر خاتون سے معذرت کی۔

قومی خبریں سے مزید