• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جب دھرنا ہوتا تھا اس وقت بھی یہ بات ہوتی تھی کہ فلاں صاحب اس کے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد یہ واضح تھا کہ اس کے پیچھے فلاں صاحب کا ہاتھ تھا، اس وقت ثبوت کسی کے پاس نہیں تھا، صرف باتیں ہوتی تھیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی والے معاملے پر بھی فیض حمید کا نام لیا جارہا تھا، کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھے، انہوں نے ہی سب کیا، عمران خان نے کہا تھا مجھے گرفتار کیا گیا تو ایسا ہوگا۔ تحقیقات اب جاری ہیں، جو لوگ ملوث ہوں گے ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء نے کہا کہ ہر آدمی کی اپنی رائے یا سوچ ہوتی ہے، خواجہ آصف سے سوال کیا گیا ہوگا، جو انہوں نے جواب دیا، میں تعیناتی کے عمل کو اس طرح ڈسکس کرنے سے متفق نہیں۔

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کو جس کا نام دیا گیا، انہوں نے پورے معاشرے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے گند کو صاف کرنے کےلیے 2 سے 4 دن کےلیے تکلیف برداشت کرنی پڑے تو کچھ بھی نہیں،اس گندگی کو روکنے کےلیے تھوڑا مسئلہ ہے تو یہ اس کی کوئی بڑی قیمت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید