• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریسن کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج جہنم واصل جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید