• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیو مہم کے پہلے دن 27 فیصد والدین کا ویکسینیشن سے انکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں خصوصی پولیو مہم کے پہلے دن ہی 27 فیصد والدین نے بچوں کی ویکسینیشن سے انکار کر دیا۔

کراچی میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو سندھ کے زیر اہتمام پولیو مہم آگاہی سیشن ایک انٹرایکٹو اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سرحد کے دونوں طرف ایک وقت پر پولیو مہم شروع کریں گے، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں تین پولیو مہم ایک ساتھ شروع کی جائیں گی تاکہ پاکستان اور افغانستان سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے، پولیو کے کیسز میں اضافے کی وجہ پولیو کے خاتمے کے لیے اچھا کام نہ ہونا ہے۔ 

اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ ارشاد سوڈھر نے کہا کہ پولیو مہم جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شروع کردی ہے جس میں بچوں کو اورل ویکسینیشن کے ساتھ آئی پی وی فریکشن ڈوز بھی دی جارہی ہے۔ 

ای پی آئی حکام کے مطابق پولیو مہم کے پہلے دن 27 فیصد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروانے سے انکار کردیا تھا، والدین کو اس سلسلے میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 15 اگست سے جاری انسداد پولیو کی خصوصی مہم کراچی کی 85 ہائی رسک یونین کونسلز میں 25 اگست تک جاری رہے گی۔

صحت سے مزید