• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان صرف وہ منصوبے شروع کرتے ہیں جس میں ان کے کاروبار کو فائدہ ہو، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان صرف وہ منصوبے شروع کرتے ہیں جس میں ان کے کاروبار کو فائدہ ہو۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں نااہل اور مینڈیٹ چور ٹولے کے منصوبے ناکام ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 8 ہزار میں سے 6 ہزار طلبہ نے ای بائیک لینے سے انکار کر دیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، وہ بہت جلد تعلیم کارڈ منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔

 مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے لیے احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار پروگرامز کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید