• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں ستمبر تک بانی پی ٹی آئی کے کیسز مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ این او سی ملنے یا نہ ملنے دونوں صورتوں میں اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔

 کور کمیٹی اجلاس میں حماد اظہر کا پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید