• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر آف کامرس کا تاجر دوست اسکیم موخر کرنے، نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجر دوست اسکیم موخر کرنے اور نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی طرف سے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو ہر ماہ 60 ہزار روپے جمع کرانے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف بی آر کو تمام نوٹس فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی جائے جبکہ تاجر دوست اسکیم کا نفاذ 3 ماہ کےلیے موخر کیا جائے۔

کراچی چیمبر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی آر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں کو مذکرات کےلیے بلاتا ہی نہیں، نعیم میر تاجروں کی نہیں ایف بی آر کی ترجمانی کررہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ٹیکس حکام تاجر دوست اسکیم ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تمام افراد کو نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید