کراچی(نیوز ڈیسک)افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان دونوں ممالک کی ضرورت ہے، کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے، اگر پاکستان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں، تو شیئر کرے۔