• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹمز کے 3 اپریزنگ آفیسرز سندھ پولیس کے ڈی ایس پی تعینات

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کسٹمز کے 3اپریزنگ آفیسرز سندھ پولیس کے ڈی ایس پی تعینات،ایف بی آر نوٹیفکیشن نمبر 2162سی تھری 2024ء مجریہ 16اگست 2024ء کے مطابق محمد عادل اعوان کو ہوم ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے نوٹیفکیشن نمبر ایس او (پی او ایل ون) ایچ ڈی 02/117‘ 2024ء کے تحت بنیادی سکیل 17میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ کلکٹریٹ آف کسٹمز پورٹ محمد بن قاسم کراچی میں بنیادی سکیل 16کے اپریزنگ آفیسر تھے۔ ان کو فوری طور پر انکے فرائض منصبی سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور یہ شرط رکھی گئی ہے کہ انکی طرف حکومت کے کوئی واجبات قابل وصول نہ ہوں۔ ڈی ایس پی محمد عادل اعوان کو یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ وہ آئندہ کسی وقت پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بنیادی سکیل 16کے اپریزنگ آفیسر کا دوبارہ عہدہ حاصل کر سکیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 2161سی تھری 2024ء مجریہ 16اگست 2024ء کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 16کے اپریزر کلکٹریٹ آف کسٹمز کراچی فہد رشید کو سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سکیل 17دیئے جانے کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد ایف بی آر نے اس شرط پر انہیں فی الفور فرائض منصبی سے سبکدوش کر دیا ہے کہ انکی جانب حکومت کے کوئی واجبات نہ ہوں۔
اہم خبریں سے مزید