دفتر خارجہ نے گجرات اور کوئٹہ میں اپوسٹیل تصدیق شروع کر دی۔
دفتر خارجہ پہلے ہی اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں اپوسٹیل تصدیق کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق گجرات اور کوئٹہ میں کوریئر کمپنیوں کے ذریعے اپوسٹیل تصدیق کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کورئیر کمپنیوں کے پاس پاور آف اٹارنی کے علاوہ تمام دستاویزات کو قبول کرنے کا اختیار ہے۔