اودے پور(نیوز ایجنسی، جنگ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑے کے بعد مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، جھگڑے کے بعدمسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملے، گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی، جھگڑے میں مبینہ طور پر ملوث مسلمان طالب علم کا گھر غیر قانونی قرار دے کر گرادیا گیا، علاقے میں کشیدگی کے باعث انٹرنیٹ بند کردیا گیا جبکہ دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2روز قبل ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دسویں جماعت کے 2طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں سے ایک مسلمان تھا، طالبعلموں کے درمیان جھگڑے کے بعد شہر بھر میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔