• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ پولیس کے تحت تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کیمپ کا قیام

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر اسپتال مکلی میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کے لیے خون کے عطیات دینے کیلئے ایک کیمپ قائم کیا گیا جس میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے خون کی 105 بوتلیں عطیہ کے طور پر دیں جنہیں بعد ازاں تھیلیسیمیا سینٹر بدین کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ بلڈ کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات دینے کے لیے ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے یہ دوسراکیمپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں تھیلیسیمیا سینٹر کے قیام کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین