• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا، محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، انہوں نے مین بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پلان پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنے کھیلوں کے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز بنائیں گے، اسٹیڈیمز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 دنوں سے مسلسل کام جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیمز کا کام مکمل کرلیا جائے گا، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، یہ ایک چیلنج ہے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کام مکمل کرنے کے لیے پُراُمید ہیں، ہم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی  نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہوں گے، 5 ماہ کے اندر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی مکمل کوشش کریں گے، موسمیاتی چینلجز کے باوجود تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید