• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرائیں گے: سربراہ عبوری حکومت پروفیسر یونس

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس—فائل فوٹو
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس—فائل فوٹو

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس کا کہنا ہے کہ ملک میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرائیں گے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لاتے ہوئے اصلاحات شروع کریں گے۔

سربراہ بنگلا دیشی عبوری حکومت پروفیسر یونس نے کہا کہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزاور میڈیا میں بھی اہم اصلاحات لائیں گے، اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔

پروفیسر یونس کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید