• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ڈاکٹروں نے مریض کے معدہ سے 452 دھاتی اشیاء نکال لیں

ایرانی ڈاکٹروں نے ایک شخص کے معدہ سے 452 دھاتی اجزا نکالے، یہ دھاتی اجزا جس میں چابیاں، پتھر اور دیگر اشیا شامل تھیں، جو اس شخص نے نگل لی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ شخص ایک قسم کی دماغی خلل پر مبنی بیماری میں مبتلا ہے جس میں انسان حقیقت سے مبرا کیفیت میں ہوتا ہے۔ 

اس عجیب و غریب کیس میں ماہرین صحت کے گروپ نے 37 سالہ اس شخص کا جب ایکسرے کرایا تو پتہ چلا کہ معدہ کے اخراج کرنے والا حصہ دھاتوں کے ڈھیر کی وجہ سے بلاک ہوگیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسے شدید قسم کا پیٹ کا درد تھا جس کی وجہ سے وہ مسلسل الٹیاں کر رہا تھا اور وہ کچھ بھی کھانے پینے کے قابل نہیں تھا، ڈاکٹروں کے مطابق اسکے پیٹ میں تین کلو گرام کے قریب اسکریوز، دھاتی نٹ، چابیاں اور دیگر دھاتی اشیا موجود تھیں۔

عراقی سرحد کے قریب مغربی ایران کے شہر اہواز کے ان ماہرین کے مطابق دراصل یہ دماغی خلل پر مبنی بیماری سائیکوسس میں مبتلا تھا۔ 

جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس ڈاکیومینٹنگ میں ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ یہ کم از کم تین ماہ سے یہ سب کچھ کھا رہا تھا۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے اسکی سرجری کرکے اس کے معدہ سے یہ ساری دھاتی اشیا نکالیں۔

صحت سے مزید