• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا


اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔

خیرپور سے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو 10 اگست کو شاہ لطیف یونیورسٹی کے قریب سے اغوا کیا گیا۔ 

ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ 

دوسری جانب ڈاکوؤں نے مغوی نوجوان کو ٹانگ پر گولی بھی ماردی جس کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی۔ 

ڈاکوؤں نے مغوی نوجوان کے اہلِ خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید