چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملک میں کھیلوں کی تاریخ میں سنگ میل کے حصول پر ارشد ندیم کی لگن کی تعریف کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔