گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران قوال نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دنیا بھر سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بھی مختلف طبقہ فکر کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ستائش کی جا رہی ہے۔
گوجرانوالہ میں شادی کی ایک تقریب میں قوال لکی علی چاند نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔