• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت نے ترنول جلسے کی جگہ کو ناکافی قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے ترنول جلسے کی موجودہ جگہ کو ناکافی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں جلسے کے معاملے پر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جلسے کےلیے موجودہ جگہ ناکافی ہے، سنگجانی تک کسی بھی کھلی جگہ پر جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، ہم پرامن اور نہتے نکلیں گے، ملک بھر سے قافلے جلسے کےلیے کل رات روانہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت بھی جلسے میں موجود ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید