• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں زین قریشی، پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور ن لیگ کے بل اظہر کیانی نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کی تجویز دیرپا ہے، آئی پی پیز انڈر کیپسٹی چل رہی ہیں، اور انہیں پے منٹس کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ تاریخی اور پُرامن ہوگا، پی ٹی آئی کے ٹرین مارچ میں پیپلز پارٹی نے تعاون کیا، سندھ میں ہم نے کوئی جلسہ ارینج نہیں کیا۔

زین قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کی تاریخ کے بڑے بڑے جلسے کیے ہیں، امید کرتے ہیں سندھ حکومت پنجاب حکومت کی طرح نہیں کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا، ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں۔

قومی خبریں سے مزید