مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ مستقل طور پر بجلی کے نرخ میں کمی کے حوالے سے کام ہورہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بلال اظہر کیانی، پی پی کے ناصر شاہ اور پی ٹی آئی کے زین قریشی نے شرکت کی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ناصر حسین شاہ علیحدہ بات کررہے ہیں، جس میں مستقل طور پر بجلی کے نرخ میں کمی لائی جائے، اس پر کام ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں ہے۔ اس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں یہ اپنا شوق پورا کریں، یہ بہانے کررہے ہیں کہ پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ اگر احتجاج واقعی پُرامن ہو تو ہوسکتا ہے۔