• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین ٹیبل ٹینس پاکستان کی گرلز ٹیم مایوس کن آغاز بوائز ٹیم کی کامیابی

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس  چیمپئن شپ جمعے کو حبیب اسکول کے جمنازیم میں سادہ تقریب میں شروع ہوگئی جس کا افتتاح سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کی، ایونٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے مہمان ٹیموں کی پاکستان آ مد کو خوشگوار تبدیلی قرار دیا اور کہا کہ  پاکستان پر امن  ملک ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی دی جائے گی ، اس موقع پر پاکستان ٹیبل ٹینس  فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بھی خطاب کیا ، افتتاحی تقریب میں ملک کے سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس اسٹار کھلاڑیوں نے بھی شر کت کی ، پہلے روز کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کی جونیئر گرلز اور کیڈٹ کھلاڑیوں کی کار کردگی مایوس کن رہی جونیئر ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نیپال اور مالدیپ سے ہار گئی، سری لنکا نے مالدیپ کو  اور نیپال کے خلاف اپنے میچوں میں فتح حاصل کی، کیڈت ایونٹ میں پاکستان کی گرلز ٹیم کو نیپال اور سری لنکا کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا نے مالدیپ کو مات دی، کیڈت بوائز میں پاکستان نے نیپال کو  اور سری لنکا نے نیپال کو ہرایا، جونیربوائز میں پاکستان نے نیپال کو3-0سے ہرایا عبید شاہ نے لائمبو کو، مسطفے نے بیبول مہاراجن کو عابد اقبال نے لائمبو کو ہرایا، نیپال کے  نرائن گھمائیر نے عابد اقبال اور اور سید عبید شاہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین