• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ سائوتھ میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھائیں جائیں، ناصر کریم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کا اہم اجلاس زیرصدارت سرپرست اعلیٰ ناصر کریم بلوچ فٹ بال ہائوس میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹس کے انعقاد اور عمدہ اسپورٹس کوریج پر شیر افضل کو ڈسٹرکٹ کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سائوتھ حاجی محمد اقبال، صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ جمیل ہوت، ممبر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن اور ترجمان ڈسٹرکٹ سائوتھ اللہ بخش بلوچ، محمد یعقوب سربازی کے علاوہ تمام عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تواتر کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ میں زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر شیر افضل کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کا میڈیا کوارڈینٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
تازہ ترین