• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سینڈک میٹل لمیٹڈ نجکاری، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد(رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےپیٹرولیم ڈویژن کے دواداروں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اورسینڈک میٹل لمیٹڈ کی نجکاری جبکہ ایک ادارے اینار پیٹروٹیک( ENAR) سروسز لمیٹڈ کو بند کرنے کی منظوری دے دی-،اینار پیٹروٹیک سروسز لمیٹڈ بند ،پی ایس او سوئی گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں کےمستقبل پر صلاح مشورہ ، ذ رائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد مذکورہ دونوں اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا ئے گا۔در یں اثناءوفاقی حکومت پی ایس او اورسوئی گیس کمپنیوں سمیت پیٹرولیم ڈویژن کےدیگر اداروں کےمستقبل سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ۔ اس بارے میںقانونی مشاورت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق پیٹرولیم ڈویژن نےتجویزکیا تھا کہ اداروں کی نجکاری سےمتعلق فیصلہ حکومت کرے-ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نےسمری میں نجکاری سے متعلق حمایت کی اور نہ ہی مخالفت بلکہ فیصلےکا اختیار وفاقی حکومت پر چھوڑا گیاتاہم پیٹرولیم ڈویژن نےنجکاری کی صورت میں مختلف پیچیدگیوں کاحوالہ ضرور دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس اوکی نجکاری پرقطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کا کیا ہوگا اورکیاپارکوکی نجکاری یو اے ای کو اعتماد لیے بغیر ممکن ہوگی ؟حکومت ان تمام پہلوؤں کو مد نظر کر کوئی فیصلہ کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید