کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلک گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ماڈل کالونی کھو کھرا پار کی زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی گئی جس کے خلاف اسکول کے ھیڈ ماسٹرنے اسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کو خط لکھ دیا ہے ، خط میں کہا گیاہے کہ اسکول کی باونڈری وال کافی عرصے قبل آہستہ آہستہ منہدم ہو گئی تھی ۔ اور دوبارہ تعمیر کے دوران اسکول کا ایک حصہ جان بوجھ کر اسکول سے باہر چھوڑ دیا گیا تھا ۔ جسمیں ابھی بھی اسکول کی عمارت کے نشانات اور باقیات دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اہل محلہ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ یہ زمین اسکول کی ہے۔ کئی. بار اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ اس بلاٹ کا کیس عدالت میں بھی زیر سماعت ہے ۔ لیکن گزشتہ روز پھر اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کرکے کام شروع کردیا گیا۔خط میں اسٹنٹ کمشنر سے فوری قبضہ روکنے اور غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔