• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے: سابق نگراں وزیرِ تجارت

سابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز ـــ فائل فوٹو
سابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز ـــ فائل فوٹو

سابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ اعتراف سابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 80 روپے فی یونٹ تک بجلی دی جارہی ہے۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا ہے کہ سب صارفین مہنگی بجلی کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس کا مسئلہ ٹیک اینڈ پے بنیادوں پرحل کیا جائے۔

سابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاور سیکٹر میں بد انتظامی اور نا اہلی کاخاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا 40 آئی پی پیز کے خلاف ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید