پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
ہفتے بھر میں 100 انڈیکس 756 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی بلندی پر موجود ہے۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1 ہزار 713 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79 ہزار 173 رہی۔
حصص بازار میں گزشتہ 1 ہفتے میں 2.89 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77.88 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 512 ارب روپے رہی۔