ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی کا کہنا ہے کہ 2022ء کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگی کو متاثر کیا، امریکا نے فلڈ ریلیف اور بحالی کے لیے 215 ملین ڈالرز فراہم کیے۔
ایک بیان میں جوناتھن لالی نے کہا ہے کہ 100 ملین ڈالرز غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے دیے گئے، آج بھی لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں غذائی قلت کے باعث خطرے سے دو چار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف پروگرام کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مل کر کام کیا گیا، 1 لاکھ 35 ہزار بچوں کو ایمرجنسی غذائی ریلیف فراہم کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی گئی، صحت کی سہولتوں کے لیے بلوچستان اور سندھ میں 12 نیوٹریشن مراکز قائم کیے گئے، رواں سال امریکی سفیر نے مزید 486 ٹن فوڈ 39 ہزار بچوں کے لیے فراہم کیا۔
جوناتھن لالی نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کی گئی، امریکا اس اہم معاملے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔