• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر خوش

فوٹو: انسٹاگرام شاہد آفریدی
فوٹو: انسٹاگرام شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نانا بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے خوشیوں میں شامل ہونے پر شاہد خان آفریدی نے تمام مداحوں کا شکریہ  ادا کیا۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد دی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کےلیے روانہ ہو جائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید