• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن کے فون کا فارنزک تجزیہ، علیمہ خان کا پارٹی میں اثر و رسوخ سامنے آگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کے فون کا فارنزک تجزیہ کرلیا گیا۔

 فارنزک تجزیے کے حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا پارٹی میں اثر و رسوخ، بشریٰ بی بی سے تنازعات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے سے متعلق حقائق سامنے آگئے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 23 جون کو علیمہ خان نے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب واٹس ایپ میسج بھیجا، جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کے پیغامات کو ڈس انفارمیشن قرار دیا.

علیمہ خان نے رؤف حسن کو ہدایت دی کہ بشریٰ بی بی کے پیغام کی تشہیر نہ کریں۔

علیمہ اور بشریٰ گروپس پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، نفرت تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، علیمہ اور بشریٰ گروپس پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی پی ٹی آئی نے رکھی، نفرت اور انتشار کی سیاست کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، اب اِن کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، گروپ بندی سامنے آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید