• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زندگی کتنی غیر متوقع ہے‘، واقعہ کارساز پر شرمیلا فاروقی بھی افسردہ

شرمیلا فاروقی --- فائل فوٹو
شرمیلا فاروقی --- فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ زندگی غیر متوقع ہے، ایک لمحے آپ زندگی کو بھرپور انداز میں جیتے ہیں اور اگلے ہی لمحے کسی آفت کی وجہ سے آپ کی تمام تر امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کارساز واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی نوجوان لڑکی آمنہ عارف اور ان کے والد عمران عارف کی مغفرت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی بھی دعا کی۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں باغیچے کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے شیئر کردہ تصویر کے ساتھ مختصر تحریر بھی شیئر کی اور زندگی کا فلسفہ بھی بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج کی صبح نے مجھے اس بات کی عکاسی کرائی ہے کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، ایک لمحے آپ زندگی کو بھرپور انداز میں جی رہے ہوتے ہیں، اپنے کام انجام دے رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی لمحے آپ پر ایسی قیامت گزرتی ہے کہ آپ اپنی تمام تر امیدوں، امنگوں اور منصوبوں کے ساتھ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا اسٹوری کے اختتام میں یہ بھی لکھا کہ آمنہ اور اس کے والد بھی اپنی تمام تر امیدوں، منصوبوں اور جدوجہد کے ساتھ اس دنیا سے چلے گئے لیکن اس طرح کے واقعات ہمیں پوری زندگی خوفزدہ کرتے رہیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید