• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی بگڑتی صورتحال، کیا پاکستان ایک سورسنگ حب بن کر ابھر سکتا ہے؟

اسلام آباد(تجزیہ ،خالد مصطفیٰ) بنگلہ دیش، جس نے اپنی برآمدات کو سالانہ 47 بلین ڈالر تک بڑھا یا ، بڑے پیمانے پر سیاسی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ بہت سی ملٹی انٹرنیشنل کمپنیاں خطرات کو کم کرنے کے لئے اپنے سورسنگ آپریشنز کو بنگلہ دیش سے دور منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 

ٹیکسٹائل انڈسٹری اور اسٹریٹجک مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پاکستان کیلئے ایک متبادل سورسنگ حب کے طور پر خود کو منوانے کا ایک منفرد موقع ہے۔ مزید برآں پاکستان کے لیے اپنی زرمبادلہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے برآمدات میں اضافہ بہت ضروری ہے، جس کے آئندہ پانچ سالوں تک سالانہ 25 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

 پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پیداوار کی ایک طویل تاریخ ہے، جو ترقی یافتہ انفرا اسٹرکچر، ہنر مند لیبر، اور اعلیٰ معیار اور ماحولیاتی پائیداری کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ 

حقائق یہ ہیں کہ پاکستان کو یورپ، شمالی امریکا اور مشرق وسطیٰ کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل ہے اور یہ بنگلہ دیش کے ممکنہ متبادل کے طور پر اپنی کشش کو بڑھا سکتا ہے۔ 

مالی سال 22 میں، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات تقریباً 20 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں، جو اس شعبے میں مضبوط امکانات کا اشارہ ہے۔ تاہم، مالی سال 24تک، توانائی کی قیمتوں میں اضافے، زیرو ریٹنگ سے دستبرداری اور مجموعی اقتصادی بگاڑ کی وجہ سے برآمدات کم ہو کر 16.7بلین ڈالر تک گرگئیں۔ 

زیرو ریٹنگ (SRO 1125) کی واپسی صنعت کے لیے ایک اہم دھچکا تھا کیونکہ اس نے مارکیٹ سے تمام لیکویڈیٹی کو نچوڑ دیا، جس سے مینوفیکچررز کو آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔

سورسنگ میں عالمی تبدیلیوں کے ساتھ، پاکستان کے پاس اپنی ویلیو ایڈڈ ملبوسات کی برآمدات کو بڑھانے کا ایک نیا موقع ہے۔ تاہم، اس صلاحیت کو محسوس کرنے کے لیے فوری اور اہدافی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 اگر ملک میں فیصلہ ساز 9سینٹ فی یونٹ بجلی کی فراہمی اور 9ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس سپلائی کے حساب سے علاقائی سطح پر مسابقتی توانائی ٹیرف کو یقینی بناتے ہیں، تو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی قابل عملیت کو دوبارہ حاصل کر لے گی، عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکے گی اور گارمنٹس سورسنگ حاصل کرنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔ 

اطلاعات ہیں کہ پاور سیکٹر پر ٹاسک فورس اس حکمت عملی پر بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے جس کے تحت دیگر صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کے علاوہ صنعتی ٹیرف کو ایک مناسب سطح تک کم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، گھریلو سپلائی چین کے لیلئےٹیکس لگانے کے نظام کو درآمدی سپلائی چین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک برابری کا میدان بنایا جا سکے۔ اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کے لیے زیرو ریٹنگ (SRO 1125) کو بحال کیا جانا چاہیے۔ اور شرح سود کو سنگل ہندسوں تک کم کیا جانا چاہیے تاکہ لیکویڈیٹی بحران کو کم کیا جا سکے اور زیادہ پیداوار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

 تاہم بعض ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ موجودہ کیلنڈر سال کے اختتام پر سود 12-13فیصد تک گر سکتا ہے۔ اور آخر کار، حکومت کے اعلیٰ افسران کو پائیدار بنیادوں پر کپاس کی پیداوار کو سالانہ کم از کم 15 ملین گانٹھوں تک بڑھانے پر اپنی توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو کئی اہم چیلنجوں کا سامنا ہے جو عالمی گارمنٹس سورسنگ کی تبدیلی سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہیں۔ .ایک بڑی رکاوٹ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

 پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ 15 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ سے اوپر ہیں جو کہ بنگلہ دیش میں 8.3 سینٹ فی کلو واٹ فی گھنٹہ سے تقریباً دوگنا ہیں۔ 

مزید برآں، بنگلہ دیش کی صنعت کو سستی گیس سے $7.4/MMBtu میں فائدہ ہوتا ہے، پاکستان میں صنعت کو $13/MMBtu میں آر ایل این جی/گیس بلینڈ فراہم کی جا رہی ہے۔ مزدوری کی لاگت بھی پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر مالی دباؤ کا باعث بنتی ہے۔ 

بنگلہ دیش میں گارمنٹس کے کارکنوں کی کم از کم اجرت 113 ڈالر ماہانہ ہے، جب کہپاکستان میں یہ 135 ڈالر ہے، جو تقریباً 20 فیصد کا فرق ہے۔ اجرت کا یہ فرق، توانائی کے زیادہ اخراجات کے ساتھ، پاکستان کی مسابقت کو مزید کم کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید