• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں مہنگی کردی گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 67 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا، جس کے تحت تین ماہ تک ہر ماہ بجلی1 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی، اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی

 اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 19 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

قومی خبریں سے مزید