کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کر دی۔
حکام نے سرویلنس ویڈیو جاری کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون سے ایرانی ڈرون ٹکرایا۔
دوسری جانب ایران نے کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کرنے کی تردید کر دی ہے۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے کویت ایئر پورٹ کو نشانہ نہیں بنایا۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ کویت ایئر پورٹ پر نقصان امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔