• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلا تک خطے میں استحکام نہیں آسکتا، پاسداران انقلاب

دشمن فوری طور پر لبنانی عوام پر حملے بند کرے: ایرانی پاسداران انقلاب کامطالبہ۔فوٹو: فائل
دشمن فوری طور پر لبنانی عوام پر حملے بند کرے: ایرانی پاسداران انقلاب کامطالبہ۔فوٹو: فائل

ایرانی پاسداران انقلاب کا کا کہنا ہے کہ لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلا تک خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔ 

ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکا کیساتھ مذاکرات میں ایران کی ابتدائی شرط تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے مطالبہ کیا کہ دشمن فوری طور پر لبنانی عوام پر حملے بند، لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کر کے بین الاقوامی سرحدوں سے فوری پیچھے ہٹے، اور لبنان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے لبنان کی مسلح افواج کو اضافی 100 ملین یورو فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ لبنانی ریاست کو مضبوط کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید