• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل
ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کے بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری جنگی طاقتیں محدود کرنے کیلئے بےمعنی ووٹنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس ووٹنگ میں 4 برے ری پبلکنز اور تمام ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا، یہ ووٹنگ ایران کیساتھ جنگ کے خاتمے کے میرے حتمی مذاکرات کے عین درمیان کی گئی، اپنے ملک کے خلاف ایسی حرکت کون کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جانتے ہیں مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں۔  ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کے بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس ووٹنگ میں شامل 4 ری پبلکنز کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کےحق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔

قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی جس میں چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

قرارداد کے تحت ایران کے خلاف جنگی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید