• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کویت نے ایرانی سفارتی مشن کے 2 ارکان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

کویتی وزارتِ خارجہ نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 کویتی وزارتِ خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے باضابطہ طور پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

کویتی وزارتِ خارجہ نے ایران کے سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ایرانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ کویت میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید