• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے ای اے کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران سے مکمل تعاون اور جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کا ادارہ آئی اے ای اے نے رکن ممالک کو ایک رپورٹ بھیجی ہے جس میں ایران سے دوبارہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک سال قبل اپنی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد اپنے افزودہ یورینیم کی صورتحال سے فوری آگاہ کرے اور مکمل معائنے کی اجازت دے۔

عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے منصوبے این پی ٹی کے تحت حفاظتی اصولوں کو فوری اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس پر عمل درآمد کو کسی بھی صورت میں معطل نہیں کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید