کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء محمد آصف خان سے چمن سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی وفد نے محمد آصف خان سے کہا کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چیک پوسٹوں سے عوام عاجز آگئے ہیں کئی جگہوں پر مسافروں کی گاڑیوں کو روک کر شدید گرمی میں بے جا تنگ کیا جارہا ہے وفد سے محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم پرستوں نے پنجاب دوستی کی آڑ میں پشتون عوام کی دشمنی مول لی ہے لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر ایک قوم پرست تنظیم کے منظور نظر افراد کو تعینات کرکے دن دہاڑے عوام کو لوٹا جارہا ہے چیک پوسٹوں کی تعداد ایک درجن سے بڑھنے کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ منتخب نمائندوں کو عوام سے ووٹ لینے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا انہوں نے وفاقی وصوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ سے ان چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے ۔