کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ بجلی اور آٹے پر ریلیف پر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں میں کچھ شرپسند شامل تھے۔ تاہم حکومت نے یقینی بنایا کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کے استعفے کی خبریں جعلی ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کی پالیسی کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت قائم ہے۔