• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی مقبولیت میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیرس اولمپکس کی وجہ سے بھارت میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی مقبولیت بڑھنے لگی۔

جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی وجہ سے بھارت میں جیولین تھرو کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جیولین کی کلاسز کی تلاش میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جیولین کی کلاسز کی تلاش میں 825 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

اس کے علاوہ شوٹنگ اور آرچری کی کلاسز کی تلاش میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہلی، کولکتہ، ممبئی، پونے، چنائی، بنگلور، حیدر آباد، احمد آباد اور پٹنا میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد نیرج چوپڑا اور مانو بھاکر کی وجہ سے بھارتی شہریوں میں کھیلوں کا شوق بڑھنے لگا ہے۔

کھیلوں میں حصہ لینے اور ٹریننگ کے لیے کلاسز کی تلاش کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، یہ اضافہ 26 جون سے 12 جولائی کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پسٹل شوٹ میں 282، رائفل شوٹنگ میں 230، آرچری میں 193 فیصد، فینسنگ میں 162 فیصد اور ہاکی میں 81 فیصد ٹریننگ کی تلاش میں اضافہ ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید